ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان کی آدھی ٹیم 165رنز پر ڈھیر

ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان کی آدھی ٹیم 165رنز پر ڈھیر

دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکر ے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ، بابراعظم اور امام الحق نے کھیل کا آغاز کیا لیکن آج بھی بابر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 26 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 47 رنز پر گری جب امام الحق رن آٹ ہوئے۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، آئی سی سی کا ہر ایونٹ اہم ہوتا ہے، اس گرانڈ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچ بنگلہ دیش والے میچ سے مختلف ہے، بنگلہ دیش کیخلاف بھی ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا، ٹاس جیتتے تو پہلے بالنگ ہی کرتے، ٹاس ہارنا کوئی مسئلہ نہیں بطور ٹیم کھیلیں گے، بھارٹی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Scroll to Top