گورنر سندھ کی چینی قونصل خانہ آمد، چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

گورنر سندھ کی چینی قونصل خانہ آمد، چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے قونصل خانہ میں چائنیز قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر گورنر سندھ نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملہ پاک چین دوستی کے خلاف گہری سازش ہے، پاک چین دو طرفہ اقدامات سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ 

انہوں نے  مزید کہا کہ چین کے باشندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Scroll to Top