گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا سینئر سیاستدان ہیں، ان کے فیصلے ملک کی بہتری کے لیے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے انداز گفتگو سے کبھی پتہ نہیں چل سکتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی کراچی میں موجود رہائشگاہ پر ہوئی۔

Scroll to Top