گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جیت کے بعد قومی ٹیم کو خود ایئر پورٹ جا کر خوش آمدید کہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پر تین من پھولوں کی بارش کی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپ جیتنے پر شہر بھر میں تین ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔



