گورنر سندھ کا رات گئے جناح اسپتال کا دورہ

گورنر سندھ کا رات گئے جناح اسپتال کا دورہ

فوٹو/اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے جناح اسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کرتے  ہوئے بے روزگاری کے باعث زہر کھانے والے شخص سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے شہری کو ملازمت دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر سندھ نے جناح اسپتال میں سائبر نائف کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کے سائبر نائف میں جدید سہولیات سے مریضوں کا مفت علاج لائق تحسین ہے۔ 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایمرجنسی وارڈ کی کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔

Scroll to Top