اسلام آباد: کرنسی اور تیل کے بعد اب چینی کھاد اور گندم سمگلنگ کی رپورٹ بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔ چینی ، کھاد اور گندم کی پاکستان سے سمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ گندم ، کھاد ، چینی کی سمگلرز اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں ۔گندم کی سمگلنگ میں ملوث 592 ذخیرہ اندوز ں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ گندم کی سمگلنگ میں 26 سمگلرز شامل ہیں ۔گذشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بھجوائیں حساس ادارے کی نشاندہی پر 90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور سمگل ہونیوالی گندم قبضے میں لی گئی ۔