لاہور: گزشتہ 30 روز میں نمونیا سے 42 بچے جاں بحق ہوگئے لاہور میں سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ 30 روز کے دوران نمونیا کے باعث 42 بچے جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اسموگ اور خشک سردی کی خراب صورتحال کے باعث سینکڑوں بچے نمونیا، سینے میں انفیکشن اور وائرل انفیکشن کا شکار ہو کر زیر علاج ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران صرف لاہور میں 1 ہزار 474 بچے نمونیا کا شکار ہوئے، ان بچوں کی عمریں 5 سال تک ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے مختلف اسپتالوں میں نمونیا کے باعث 42 بچے زیر علاج دم توڑ گئے۔
گذشتہ تیس دنوں میں نمونیا سے 42 بچوں کی اموات

