خیبرپختونخوا میں چار بڑی سیاسی جماعتیں بیشتر حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہ کر سکیں۔
خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے 20 صوبائی حلقوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے۔
اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے 14 صوبائی حلقوں پر کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے 10 صوبائی حلقوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے جبکہ جے یو آئی نے 5 حلقوں میں امیدوار کھڑے نہیں کئے۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز 65 حلقوں پر امیدوار کھڑے نہیں کرسکی۔