خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں جیو نیوز کے رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین زخمی ہوگئے۔
یاسر شاہ پر فائرنگ راولپنڈی روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے کی، جو ماسک پہنے ہوے تھے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان نے ہمارا پیچھا بھی کیا۔



