دہشتگردوں نے کوئٹہ کے قریبی علاقے ولی تنگی میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں پاک فوج کے صوبے دار قیصر رحیم شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کوئٹہ ، سکیورٹی فورسز پر حملہ ، صوبیدار شہید ، 3 دہشتگرد ہلاک

Related Posts


Malikpur blast probe stalls as families await justice | The Express Tribune
September 16, 2026

Five Killed in Firing in Khuzdar’s Wadh Area, Police Officer Among Dead
September 16, 2026

City cops to wear body cams | The Express Tribune
September 16, 2026