کراچی: گاڑیوں کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

کراچی: گاڑیوں کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

فائل فوٹو 

کراچی میں گاڑیوں کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی منظور شدہ نمبر پلیٹس کے لیے یکم اپریل تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے پرائیویٹ، فینسی، غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ کے خلاف مہم کا آغاز ہوگا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔

Scroll to Top