کراچی میں عید پر گرمی ، 14 اپریل سے بارش کا امکان

کراچی میں عید پر گرمی ، 14 اپریل سے بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر عیدالفطر کے دنوں میں شدید گرمی رہے گی جب کہ 14 اپریل سے بارش کا امکان ہے۔موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی بڑھ رہی ہے، 12 اپریل تک صوبے بھر میں موسم گرم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر کراچی میں درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ 12 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، 13 یا 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہوائیں بارشوں کا باعث بنیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 14 اپریل سے بارش کا امکان ہے، یہاں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے جب کہ رواں سال اپریل میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مزید مغربی سسٹم 22 یا 23 اپریل تک ملک میں بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں، کراچی میں بھی 22 یا 23 اپریل تک بارش کا امکان ہے۔

Scroll to Top