کراچی میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، تین بچے زخمی

کراچی میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، تین بچے زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دستی بم دھماکے میں دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ 

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں دھماکا ہوا۔ 

انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد دستی بم لے کر جارہا تھا، دستی بم دہشتگرد کے ہاتھ میں پھٹ گیا اور دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دہشتگرد کا ٹارگٹ کیا تھا؟ اس حوالے سے کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پولیس کے مطابق اس دستی بم دھماکے میں تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر کے مطابق ہلاک شخص مبینہ طور پر دہشت گرد ہے جس نے دستی بم حملے کےلیے پن نکالی اور بم اس کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔

Scroll to Top