کراچی میں بارش اور موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ

کراچی میں بارش اور موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ
فائل فوٹو

کراچی میں بارش اور موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے جناح اسپتال کی جنرل فزیشن ڈاکٹر ہالار شیخ نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں وائرل انفیکشن کے روزانہ 100 سے زائد مریض آرہے ہیں۔

ڈاکٹر ہالار شیخ نے کہا ہے کہ عام دنوں میں وائرل انفیکشن کے 20 سے 30 مریض آتے ہیں، ٹھنڈے مشروبات اور باہر کے کھانوں سے وائرل انفیکشن پھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن سے بچوں اور بڑی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی دنوں سے مختلف اوقات میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، سڑکوں پر موجود پانی اور کیچڑ کے باعث گندگی بھی بڑھ گئی ہے۔

Scroll to Top