کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہے گا

کراچی میں آج مطلع  ابر آلود رہے گا

—فائل فوٹو

کراچی میں آج دن بھر مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہنے  کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجۂ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کےجنوب مغرب سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

Scroll to Top