کراچی شرقی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال کیسز کی تعداد 7 ہو گئی

کراچی شرقی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال کیسز کی تعداد 7 ہو گئی
علامتی تصویر۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ 

این ای او سی کے مطابق 5 کیسز خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں پولیو کا آخری کیس دسمبر 2024 میں رپورٹ ہوا تھا۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، ویکسین سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔ انسدادِ پولیو کی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026 تک ہوگی، ملک کے 97 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد ہوگا۔ 

2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ 

پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔ معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Scroll to Top