کراچی: خاتون کی خودسوزی کی کوشش، شوہر بھی بچاتے ہوئے جھلس گیا

کراچی: خاتون کی خودسوزی کی کوشش، شوہر بھی بچاتے ہوئے جھلس گیا

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب گھر میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون نے خود کو جلانے کی کوشش کی اسے بچاتے ہوئے اس کا شوہر بھی جھلس گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون جھلس کر شدید زخمی جبکہ شوہر 10 فیصد جھلسا گیا ہے۔

دونوں زخمیوں کو برنس سینٹرمیں داخل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں زیرعلاج ہیں۔

Scroll to Top