کراچی: اے وی سینا اسکول میں ساتویں انٹر اسکول آرٹ کمپیٹیشن کا انعقاد

کراچی: اے وی سینا اسکول میں ساتویں انٹر اسکول آرٹ کمپیٹیشن کا انعقاد

اے وی سینا اسکول میں ساتویں انٹر اسکول آرٹ کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے متعدد معروف اسکولوں نے شرکت کی۔

مقابلے میں شریک طلباء اور طالبات کو متعین کردہ وقت میں دی گئی تھیم کے مطابق آرٹ کے فن پارے بنانے تھے۔

مقابلے کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا، کیٹیگری اے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء جبکہ کیٹیگری بی میں نویں سے گیارہویں جماعت کے طلباء شریک تھے۔

صبح 9 بجے شروع ہونے والا یہ مقابلہ 11 بجے تک جاری رہا جس کے بعد تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا، بطور جج معروف مصورہ طوبیٰ رومان نے شرکت کی۔

مقابلے میں پہلی پوزیشن داؤد پبلک اسکول کی طالبہ زہرہ محسن نے حاصل کی، دوسری پوزیشن کی اسٹون اکیڈمی کی طالبہ پری وش عرفان نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن اے وی سینا اسکول نے لی۔

نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر اے وی سینا اسکول کی پرنسپل مس نشاط نے شرکاء اور تقریب کے منتظمین کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا۔

اے وی سینا اسکول کی جانب سے شریک طلباء اور ان کے اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Scroll to Top