کراچی اور بلوچستان میں مارچ سے اگست تک کانگو وائرس کے 14 کیسز سامنے آگئے

کراچی اور بلوچستان میں مارچ سے اگست تک کانگو وائرس کے 14 کیسز سامنے آگئے

علامتی فوٹو

کراچی اور بلوچستان میں مارچ سے اگست تک کانگو وائرس کے 14 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مارچ اور اگست کے دوران کراچی اور بلوچستان میں کانگووائرس کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کانگو وائرس میں مبتلا 3 مریض دوران علاج انتقال کرگئے۔

ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی سے 1، ملیر سے 2، ضلع جنوبی سے 3، ضلع غربی سے 1 اور ضلع وسطی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلوچستان سے آنے والے 5 مریضوں کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔

Scroll to Top