کراچی ، سلنڈر دھماکہ ، عمارت گر گئی تین افراد جاں بحق

کراچی ، سلنڈر دھماکہ ، عمارت گر گئی تین افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماری پور کی مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب واقع عمارت گرگئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ماری پور مچھر کالونی میں واقع عمارت کے اندر سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے ۔دھماکے سے عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مزید افراد کے دیے ہونے کا خدشہ ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکے کے آٹھ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق دو افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

Scroll to Top