کرائم تھرلر سے بھرپور فلم ’چکڑ‘ سنیما گھروں کی زینت بن گئی

کرائم تھرلر سے بھرپور فلم ’چکڑ‘ سنیما گھروں کی زینت بن گئی

دریچے فلمز اور ظہیر الدین کی کرائم تھرلر سے بھرپور فلم ’چکڑ‘ پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

سماجی مسائل اور معاشرے کی تلخ حقیقت پر مبنی سسپنس اور ڈرامے سے بھرپور فلم ظہیر الدین کی ہدایت کاری کا پہلا شاہکار ہے۔

فلم میں عثما ن مختار اور اشنا شاہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فریال محمود، نوشین شاہ، سلیم معراج، علی شیخ، عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ریلیز سے قبل فلم ‘چکڑ’ کا کراچی اور لاہور میں شاندار اور اور رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ، میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پریمیئر میں معروف اداکار جاوید شیخ، ہمایوں سعید، گوہر رشید، کبرٰی خان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سمیت نگراں وزیر ثقافت جنید علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

Scroll to Top