کامیڈی ہارر فلم اسٹری 2 باکس آفس پر 300 کروڑ کے قریب

کامیڈی ہارر فلم اسٹری 2 باکس آفس پر 300 کروڑ کے قریب

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی کامیڈی ہارر فلم اسٹری 2 کا باکس آفس پر کلیکشن کا ساتواں دن ہے۔ بھارت میں یہ فلم اب 300 کروڑ روپے سے کچھ ہی دور ہے۔ 

واضح رہے کہ ہدایتکار امر کوشیک کی اس فلم میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے مرکزی کردار ادا کیے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018 کی فلم اسٹری کی سیکوئیل یہ فلم بہت جلد تین سو کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والی ہے۔ 

میڈیا پورٹل کے مطابق ساتویں دن فلم نے بھارت میں ساڑھے 16 کروڑ روپے کا بزنس کیا اس طرح اب تک فلم 271 کروڑ سے زائد روپے کما چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ فلم کھیل کھیل میں اور ویدا کے ساتھ 15 اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔

Scroll to Top