چین کو شکست، بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیت لیا

چین کو شکست، بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیت لیا
 

تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں میزبان چین کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ مقابلے کا واحد گول فاتح ٹیم نے آخری کوارٹر میں اسکور کیا۔

چین کے شہر ہیو لینبیور میں کھیلے گئے ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ میزبان چین اور بھارت کے درمیان تھا۔

چین پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے فائنل میں پہنچا تھا جس نے اولمپک برانز میڈلسٹ ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

فائنل کے ابتدائی تین کواٹر میں دونوں میں سے کوئی ٹیم بھی کوشش کے باوجو گول نہ کرسکی۔ چوتھے کوارٹر کے نویں منٹ میں بھارتی ٹیم واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ گول جگراج سنگھ نے کیا، اسی اسکور پر فائنل کا خاتمہ ہوا اور بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔

Scroll to Top