چین میں 75 سال کے طاقتور ترین طوفان سے تباہی

چین میں 75 سال کے طاقتور ترین طوفان سے تباہی

فائل فوٹو

چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اُڑگئے۔

طوفائی ہواؤں سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں اور  کھمبوں کے سہارے خود کو اُڑنے سے بچایا۔

طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش رکارڈ کی گئی، شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top