چین میں چاقو حملہ، 8 افراد ہلاک، 17زخمی

چین میں چاقو حملہ، 8 افراد ہلاک، 17زخمی

چین کے ایک ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کا واقعہ جیانگ سو صوبے کے ایک ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں پیش آیا۔

پولیس بیان کے مطابق ملزم کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا تعلق اسی کالج سے ہے اور اس کے اقدام کی وجہ امتحان میں ناکامی، گریجویشن سرٹیفکیٹ نہ ملنا اور انٹرن شپ معاوضے سے عدم اطمینان تھی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top