چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک
فوٹو: سوشل میڈیا

چین کے شہر نانجنگ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

آگ پہلی منزل سے شروع ہوئی جہاں الیکٹرک موٹر سائیکلیں پارک تھیں۔ چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

Scroll to Top