سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق دائر نو درخواستوں پر براہ راست سماعت جاری ہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی ، آج کیس کا اختتام کریں ، ایک کیس کو ہی لیکر نہیں بیٹھ سکتے ، سپریم کورٹ میں پہلے ہی بہت سے کیس زیر التوا ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آج اس قانون کا اثر بالخصوص چیف جسٹس اور دوسینئر ججز پر ہوگا ، اختیارات کو کم نہیں بانتا جارہا ہے اس قانون کا اطلا ق آئندہ کے چیف جسٹسز پر بھی ہوگا ، چیف جسٹس کا اختیار اور پارلیمنٹ کا اختیار آمنے سامنے ہے ،کچھ ججز سمجھتے ہیں پارلیمنٹ اور چیف جسٹس کا اختیار آمنے سامنے ہے کچھ ایسا نہیں سمجھتے




