چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ سے پہلی تصویر موصول

چاند پر بھیجے گئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ‘آئی کیوب قمر’ سے پہلی تصویر موصول ہوگئی۔ چینی خلائی مرکز نے ایک خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی۔ پہلی تصویر سورج کی لی گئی تھی۔iCube چاند کی اس پہلی تصویر میں سورج کی روشنی نظر آ رہی ہے۔سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاند کے گرد مکمل چکر لگائے گا۔ سگنلز زمین پر 360,000 سے 400,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے موصول ہوں گے۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر مکمل کر لیے ہیں، مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے گرد چکر لگائے گا۔سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، تمام سب سسٹمز کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔

Scroll to Top