چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی
فوٹو: فائل

ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ 

اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست کو جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی۔ 

ادھر سپارکو نے چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ 13 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ غروب آ فتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے اعلان کی مجاز اتھارٹی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے۔

Scroll to Top