پی آئی اے کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب

پی آئی اے کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب—’جیو نیوز‘ گریب

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔

عارف حبیب نے اسلام آباد میں عارف حبیب کنسورشیم کے پی آئی اے کو 135 ارب روپے کی بولی میں خریدنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی، آج کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور بیرونِ ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کو دوبارہ سے عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے، حکومت پاکستان نے بولی کا کامیاب انعقاد کرایا۔

اُن کا کہنا ہے کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن اور کابینہ کو بھی اس سارے عمل کا کریڈٹ جاتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس سے نجکاری کے اور راستے کھلیں گے۔

چیئرمین عارف حبیب گروپ نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کو عظیم بنانے سے پاکستانی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا۔

Scroll to Top