سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین کے مطالبے پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے خواتین سے معافی مانگ لی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ کل اپوزیشن لیڈر نے خواتین کے بارے میں ریمارکس دیے، خواتین کے بارے میں الفاظ کی مذمت کرتی ہیں۔
سمعتا افضال نے کہا کہ جو الفاظ کہے گئے وہ افسوسناک ہیں، علی خورشیدی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ ایوان میں بیٹھی تمام خواتین ان کی بہنیں ہیں، بھائی بہنوں سے معذرت کرلے گا تو کیا مسئلہ ہے۔




