پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار، تاریخ کا انتظار ہے: آغا سراج درانی

پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار، تاریخ کا انتظار ہے: آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی—-فائل فوٹو

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کہا تھا کہ پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے۔

سراج درانی کا مزید کہنا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی سرپرستی سے متعلق ثبوت ہیں تو پیش کریں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ بنا ثبوت مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top