پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مسلسل مہنگا ہونے کے باوجود سرکاری محکموں کی گاڑیوں کوملنے والےتیل کی مفت فراہمی جاری ہے۔
حکومت تاحال سرکاری اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری پالیسی کا اعلان نہ کر سکی،حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت سرکاری خرچے کم کرنے کے بارے میں ابھی صرف سوچ رہی ہے۔
وفاقی حکومت نےجون میں فیول بچت، اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کردیئے تھے، سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنےوالے تیل میں 50فیصد کٹوتی واپس لی گئی تھی۔
تمام محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کی بندش بحال کی گئی،ایک دن کی اضافی چھٹی ختم کرکے 4 کی بجائے 5 روز ورکنگ ڈے بحال کیے گئے ،گریڈ 20 اوراس سے اوپر کے افسران کی تنخواہ سے 2 دن کی کٹوتی ختم کی گئی ۔
تمام سرکاری محکموں کے اخراجات میں20 فیصد کمی کا فیصلہ واپس لیا گیا ، وفاقی وصوبائی وزرا، مشیران، معاون خصوصی،گورنرز کےبیرون ملک دوروں پربھی پابندی ختم کی گئی ۔
سرکاری،نجی شعبے میں انتہائی ضروری سروسزکوچھوڑکر 50 فیصد اسٹاف کے کام کی شرط ختم کی گئی تھی ۔





