پہلا T20: پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، بنگلا دیش کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

پہلا T20: پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، بنگلا دیش کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف
—فوٹو: اے ایف پی 

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا،۔

پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا، صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3 اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

میرپور میں کھلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، 46 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، بنگلا دیش کے بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو کریز پر کھڑا نہیں ہونے دیا۔

محمد نواز 3 اور خوشدل شاہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر عباس آفریدی نے 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے، گرین شرٹس نے 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 10 وکٹوں پر 110رنز بنائے۔

بنگلادیش کے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمٰن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم نے کل پریکٹس اور پاکستانی ٹیم نے آرام کیا تھا۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے ہوٹل میں دونوں کپتانوں کی موجودگی میں گزشتہ روز  کی گئی تھی۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے، چیلنجز کے بارے میں علم ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، اوپنر بلے باز فخرزمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ابرار احمد، سلمان مرزا  اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

بنگلادیش ٹیم

بنگلادیش کی ٹیم میں کپتان لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسن، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، رشاد حسین اور تنظیم حسن شامل ہیں۔

Scroll to Top