پھلوں اور سبزیوں کو دھونے سے کیڑے مار ادویات کے اثرات ختم نہیں ہوتے، سائنسدان

پھلوں اور سبزیوں کو دھونے سے کیڑے مار ادویات کے اثرات ختم نہیں ہوتے، سائنسدان

پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے دھونا عام طریقہ کار ہے، لیکن ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نقصاندہ کیڑے مار ادویات جو ان سبزیوں اور پھلوں پر لگی ہوتی ہیں یہ اسکے لیے کافی نہیں کیونکہ یہ ادویات پھر بھی ان پر لگی رہ جاتی ہیں۔ 

چین کی انہوئی زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک انتہائی حساس فلم کا استعمال کرکے دھونے کے بعد بھی پھلوں اور سبزیوں پر موجود کیمیکلز کا پتہ لگایا، کیونکہ دوسرے ٹیسٹ اسکا پتہ لگانے میں ناکام رہے تھے۔

یہ ٹیسٹ سیب اور کھیرے کے ساتھ دیگر کھانے کی اشیاء مثلاً جھینگے اور چاول میں کیمیکلز کے حوالے سے کیے گئے تھے، ٹیسٹ کے مطابق دھونے سے یہ اثرات ختم نہیں ہوئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل جگر کے کینسر اور دیگر کئی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ پھلوں اور سبزیوں کو دھونا ناکافی ہے اور انھوں نے تجویز دی کہ اسکے بجائے کھانے کی اشیا جیسے سیب اور کھیرے کو چھیل کر استعمال کیا جائے۔

Scroll to Top