پنجاب بھر میں اسموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا میں مبتلا مزید 13 بچے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتقال کر گئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 122 نمونیا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 280 کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ایک بچہ نمونیا سے زندگی کی بازی کی ہار گیا ہے۔
رواں سال کے پہلے 25 دنوں میں پنجاب بھر میں نمونیا کے 12 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 233 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔