پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ
—فائل فوٹو

محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے بھی ایک ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا۔

Scroll to Top