راولپنڈی: پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو 12 اور 14 سال کی قید بامشقت کی سزا سنادی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو بالترتیب 14 اور 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔دونوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی اہل کاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا کے تحت 21 نومبر 2023ء سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔
پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو قید بامشقت کی سزا سنادی

Related Posts

Pakistan faces cold mornings amid predominantly dry weather
February 18, 2026

Ruet-e-Hilal committee meets today in Peshawar for Ramadan moon
February 18, 2026