میامی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کی تعداد کے متعلق پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے۔
میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی، دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکا کی خودمختاری کھو دی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔
پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts

Deadline for Hajj visa biometric verification extended to February 17
February 10, 2026

Pakistan to play India in T20 after Sri Lanka President’s appeal
February 10, 2026

Pakistan set to face India on Feb 15 after government approval
February 10, 2026
