پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔ 

قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔ 

ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔ 

ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے 20 اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

Scroll to Top