پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپننگ بیٹر آج بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔
ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم 13، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 1، صاحبزادہ فرحان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لیند کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو آرام دیا گیا ہے جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کیلئے فتح درکار ہے۔