ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کےلیے عمان ٹیم بھارت کے خلاف ایونٹ میں اہم مقابلے کے لیے وارم اپ ہونے کا موقع ہے۔

دونوں ٹیموں کا ایشیا کپ میں یہ پہلا میچ ہے، ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلما ن علی آغا نے کہا کہ پچ بڑے اسکور کےلیے ساز گار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا ہے جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں میں اسپنر اور آل راؤنڈرز شامل کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top