ٹیلسمان اور جیو فلمز کا نئی اینی میٹڈ فلم کا اعلان

دی ڈونکی کنگ بنانے والے ٹیلسمان اسٹوڈیوز اور جیو فلمز کی نئی اینی میٹڈ فلم ’مائی ڈیڈی مائی سپر ہیرو‘ کا اناؤنسمنٹ ٹیزر جیو نیوز پر ریلیز کے چند گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ 

ایک دن سے بھی کم وقت میں اس اناؤنسمنٹ ٹیزر نے 10 لاکھ سے زائد ویوز لے کر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔ 

فلم ’مائی ڈیڈی مائی سپر ہیرو‘ میں فہد مصطفیٰ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم اگلے سال 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

Scroll to Top