ٹرمپ کی لارا لومر سے قربتیں، میلانیا کو شوہر پر نظر رکھنے کا مشورہ

ٹرمپ کی لارا لومر سے قربتیں، میلانیا کو شوہر پر نظر رکھنے کا مشورہ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع خاتون لارا لومر سے بڑھتی ہوئی قربت کے باعث میلانیا ٹرمپ کو سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار کی انتخابی مہم میں سرگرم ہونے اور ان پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی سازشی نظریات کی حامل لارا لومر کی حالیہ دنوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آنے پر ریپبلکن رہنماؤں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جس کے بعد ریپلکنز کی جانب سے میلانیا کو سرگرم رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریپبلکن امیدواروں کو انتخابات میں کامیاب کروانے اور پارٹی کی پالیسیوں کو فروغ دینے والی ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کے سابق سربراہ  مائیکل اسٹیل نے کہا کہ ٹرمپ کی لومر کے ساتھ وابستگی نہ صرف ریپبلکن پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلکہ اس کے باعث ان کے اور لومر کے تعلق کی افواہیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی لارا لومر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کے دوران، میلانیا ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سابق صدر کی انتخابی مہم میں زیادہ سرگرم ہوں۔ 

ٹرمپ نے لومر سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کی ہے، جن کی مہم میں موجودگی پر وائٹ ہاؤس اور ریپبلکن پارٹی کے اتحادیوں نے تنقید کی تھی۔ 

تاہم اب  آر این سی کی جانب سے میلانیا کو خبردار کیا گیا کہ ان کے شوہر “لومر کے بہت قریب” ہو رہے ہیں۔

مائیکل اسٹیل نے میلانیا ٹرمپ کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ’اپنے شوہر پر نظر رکھو۔‘

Scroll to Top