پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
وہاج علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کپڑوں کے ایک مشہور برانڈ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی ہے۔
اداکار کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کچھ ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے اس ویڈیو پر وہاج علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب کچھ صارفین بطور اداکار ان کی اپنے کام کے لیے ہمت اور لگن کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔