وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے آمد، چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر افسوس اور متاثرہ چینی باشندوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے چینی سفیر کو واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان اور چین کے سیکیورٹی سمیت تمام امور پر قریبی تعلقات ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاں بحق کسی بھی شہری کے لیے کوئی بھی معاوضہ نعم البدل نہیں، پاکستان اپنے قانونی نظام کے تحت ہی کوئی معاوضہ ادا کرتا ہے۔

Scroll to Top