اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے سول لائنز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیاجہان انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔، اس موقع پر ان کے ہمراہ عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم شہباز شریف کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف شہدا گیلری بھی گئے اوروہاں پر مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کیے