وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج بانی PTI سے ملاقات کریں گے، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج بانی PTI سے ملاقات کریں گے، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور رہنمائی لی جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوشش ہے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈر اسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں تاہم پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں۔

Scroll to Top