وزیراعلیٰ سندھ نے بینائی سے محروم قلی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا، بیٹے کو ملازمت دے دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ نے بینائی سے محروم قلی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا، بیٹے کو ملازمت دے دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ : فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بینائی سے محروم قلی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

جیکب آباد کے قلی اکبر علی کا بیٹا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن میں چوکیدار تعینات کردیا گیا جبکہ اکبر علی کی بیٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کروانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر علی جمالی کو ایک لاکھ روپے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اکبرجمالی 25 برسوں سے ریلوے کوارٹر میں مقیم ہیں، وہ 8 سال قبل بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔

Scroll to Top