وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی امن کیلئے کوششوں پر خراج تحسین

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی امن کیلئے کوششوں پر خراج تحسین
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ 

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق مطابق شیری رحمان اور نوید قمر بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ 

اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو نے عالمی امن کیلئے کوششوں پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور بلاول بھٹو نے ملاقات میں سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور بجٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Scroll to Top